۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رئیس جمهور وارد پاکستان شد

حوزہ / ایران کے صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس دورہ میں ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ کے ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے پاکستان پہنچنے پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں شیڈولڈ ہیں۔

ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے

حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کے پاکستان آمد پر کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ‎ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے، تجارت، توانائی، زراعت، عوام سے عوام کے باہمی رابطوں اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہو گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • SAIFAL MANGI PK 14:35 - 2024/04/22
    0 0
    Bht ache news hote hn information k lihaz se.